*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر فرخ عتیق خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ضلع بھر کےتمام سرکاری ہسپتالوں میں سول ڈیفنس کے ٹیکنیکل انسٹرکشنل سٹاف کے ذریعے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ کو آگ بجھانے کی عملی ترتیب فراہم کروانے و سیفٹی آڈٹ کروانے کے حوالے سے باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں باقاعدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سید سجاد حیدر گیلانی نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اور آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اس اقدام کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر چوہدری وقار اکبر سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ نے شرکا ٹریننگ کوضلع اوکاڑہ کے تمام DHQs,THQs,RHCs اور BHUs میں ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ اور محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کے تعاون سے شروع ہونے والی ٹریننگز کے شیڈول کے بارے میں آگاہی دی ،شرکاء ٹریننگ کو اپنی ٹیم و ٹریننگ کی ترتیب کے بارےمیں تفصیلی طور پر بتایا۔