دلچسپ بات یہ ہے کہ جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کرنے کی وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی جانب سے مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلے کی ڈائریکشن کو بنا دیا. ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن ہے کہ مرکزی اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنا ہے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ جب مرکزی اپیل مقرر ہو تو سزا معطل نہیں کی جاتی
172









