October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(21اکتوبر 2024)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم

20241018_191017

ٹوبہ ٹیک سنگھ(21اکتوبر 2024)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ماحولیات نے چک نمبر 285 میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والی پلاسٹک فیکٹری کو سیل کر کے مزید قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا ہے، جبکہ چک نمبر 291 میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے پر بھٹہ مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا دیا ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات ہیں کہ ضلع میں کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام نہیں کرے گا۔
۔۔۔٭٭