بہاولنگر میں تاجروں کو نامکمل نیو سبزی منڈی میں زبردستی منتقل کرنے کی کوشش آڑھتیان کا مارکیٹ کمیٹی کے خلاف احتجاج شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی تک نیو سبزی منڈی میں منتقل نہ ہونے کا فیصلہ

بہاولنگر میں سبزی منڈی کے تاجروں کا اپنے مطالبات کے حق میں شدیداحتجاج آڑھتیان نے مارکیٹ کمیٹی کے خلاف شدید نعرے بازی احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ نیو سبزی منڈی میں ہمیں مہنگی دوکانیں دی گئیں نیو سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، واش روم، سیوریج نظام، سڑکیں اور پھڑ تک نہیں ایسی صورت میں کاروبار کیسے ممکن ہے جب تک نقشے کے مطابق نیو سبزی منڈی کی تعمیر نہیں ہوتی ہم منتقل نہیں ہونگے، نیلامی کی صورت 10 کروڑ روپے سے زائد رقم مارکیٹ کمیٹی تاجروں سے وصول کرچکی ہے، انہوں الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے ہماری دوکانیں بلڈوز کرنے اور مقدمات کے اندراج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تاجروں کو مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ظلم سے نجات دلوانے کے لیے فوری نوٹس لیں۔