ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلہ وارڈ نمبر 04 کے گاؤں الھبخش گندرو کے رہائشی محمد الرحیم خاصخیلی مرحوم کی بیٹی گلناز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کی شادی سات ماہ قبل اپنے رشتہ داروں کی رضامندی سے
ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلہ وارڈ نمبر 04 کے گاؤں الھبخش گندرو کے رہائشی محمد الرحیم خاصخیلی مرحوم کی بیٹی گلناز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کی شادی سات ماہ قبل اپنے رشتہ داروں کی رضامندی سے وٹے سٹے پر غلام سرور گندرو ولد غلام رسول گندرو سے ہوئی تھی جس میں اس کے بھائی اقبال خاصخیلی کو اس کے شوہر غلام سرور گندرو کی بہن دی گئی تھی لیکن گزشتہ ایک ماہ سے اس کی والدہ رحمت، مامون جمن، بھائی سلیم اور امیر خاصخیلی لالچ میں آکر میرا گھر تباہ کرنا چاہتے ہیں جو میرا زبردستی طلاق کرواکر اسے کسی اور کے حوالے کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مجھے چند روز قبل بلا کر نے مجھے انہی کے گھر میں رہنے پر مجبور کیا جس کے بعد میں گاؤں کے معززین کی معرفت واپس اپنے شوہر غلام سرور گندرو کے پاس چلی گئی لیکن میری والدہ نے میرے نام سے ٹھٹہ کی عدالت میں اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کر کے میرے شوہر اور سسر کو زیرِ بارِ کرنے لگی جس کی وجہ سے میں اپنے شوہر غلام سرور اور سسر رسول گندرو کے ساتھ پنجاب چلی گئی ہوں، جہاں میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں اور میں اپنی زندگی کو تباہ نہیں کرنا چاہتی انہوں نے کہا کہ میرا شوہر اور میرا سسر کام کے سلسلے میں پنجاب میں گذر سفر کر رہے لیکن میرے رشتہ دار مجھے اور میرے شوہر کے رشتہ داروں اور گھر والوں کو تنگ و پریشان کر رہے ہیں اس عمل کا اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور ہمارے ساتھ انصاف کریں میرا گھر تباہ ہونے سے بچائیں انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،سیشن جج ٹھٹھہ، ایس ایس پی ٹھٹھہ سے استدعا کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے زبردستی دائر کی گئی طلاق کی درخواست واپس کی جائے اس کا گھر تباہ کرنے والے رشتہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے میرے اور اس کے بھائی کے گھر کو تباہ ہونے سے بچایا جائے انہیں بہتر زندگی گزارنے دی جائے دیگر صورت میں انصاف کے لیے خود عدالت جاؤں گی