102

*بورےوالا. چار ماہ قبل شادی شدہ خاتون کی بذریعہ فائرنگ خودکشی کا پردہ فاش ہو گیا.*

*بورےوالا. چار ماہ قبل شادی شدہ خاتون کی بذریعہ فائرنگ خودکشی کا پردہ فاش ہو گیا.*

*متوفیہ کے والد کے بیان کے مطابق سسر اور اس کے معاون ملزمان نے اس کے پاس اعتراف جرم کر لیا.*

*چار ماہ قبل 23 فروری کے روز سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر ایک خبر نشر ہوئی خبر کے مضمون کے مطابق ابرار سکنہ 375 ای بی کی بیوی (ع) نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی*

*واقعہ کا علم ہونے پر متوفیہ کا والد قاسم ڈوگر اور دیگر ورثاء موقع پر پہنچے تو بیٹی کی اندوہناک وفات کے سبب ہوش و حواس قائم نہ رہے*

*قاسم ڈوگر کے مطابق واقعہ کے 3 ماہ بعد گزشتہ ماہ 18 مئی کے روز متوفیہ کا سسر، ساس، نند اور ایک خاتون پاکپتن میں مقیم اس کے بھائی کے پاس پہنچے اور متوفیہ کی خودکشی کے جھوٹ کا اعتراف کرتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کرنا تسلیم کیا اور معافی مانگی.*

*قاسم ڈوگر کے مطابق اس کی بیٹی کو اس کے سسر نے فائرنگ کرکے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قتل کیا*

*قاسم ڈوگر نے بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ شیخ فاضل پولیس سے رجوع کیا تو شیخ فاضل پولیس نے مقدمہ قتل درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے*

*راقم کو دیے گئے موقف میں متوفیہ کے والد نے اس سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی کو بھی آگاہ کیا ہے اور وہ پولیس کارروائی سے مطمئن ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں