82

بہاولنگر. بجلی کے بلوں کی ستائی عوام میاں بیوی کے درمیان بجلی کا پنکھا جلانے پر جھگڑا. پنکھا کیوں چلایا سے بات بڑھ مار کٹائی تک چلی گئی مقدمہ درج

بہاولنگر.
بجلی کے بلوں کی ستائی عوام
میاں بیوی کے درمیان بجلی کا پنکھا جلانے پر جھگڑا. پنکھا کیوں چلایا سے بات بڑھ مار کٹائی تک چلی گئی مقدمہ درج

بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ
شدید گرمی میں بجلی کا پنکھا چلانا شادی شدہ خاتون کا جرم بن گیا۔۔ خاوند کا پنکھا چلانے پر بیوی پر بہیمانہ تشدد ہسپتال منتقل کردیا گیا

بہاولنگر شدید گرمی میں پنکھا چلانا خاتون کا جرم ٹھہرا خاوند نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک کی ہڈی توڑ دی، متاثرہ خاتون ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل، پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

بہاولنگر میں شدید گرمی سے بچنے کےلیے پنکھا چلانا خاتون سکینہ بی بی کا جرم بن گیا، بجلی کے زائد بل سے ستائے ٹوبہ قلندر شاہ کے رہائشی حبیب نامی محنت کش نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا تشدد سے خاتون غلام سکینہ کے ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ صدر پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی، بجلی کا بل استطاعت سے زائد آیا جس پر محنت کش نے بیوی اور بچوں کو پنکھے چلانے سے منع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں