143

بہاولنگر حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی نگرانی میں انتظامی افسران اور محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر نے ایل پی جی کا غیر قانونی طریقہ سے فلنگ کرنے اور این او سی حاصل کئے بغیر غیر قانونی

بہاولنگر

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی نگرانی میں انتظامی افسران اور محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر نے ایل پی جی کا غیر قانونی طریقہ سے فلنگ کرنے اور این او سی حاصل کئے بغیر غیر قانونی طور پر منی پیٹرول کے ذریعہ پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو اور انکی ٹیم نے 20 جون 2024 ء سے 26 جون کے دوران ایل پی جی کی غیر قانونی طریقہ سے فروخت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر میں 35 مقامات پر جاکر انسپکشن کیں اور خلاف ورزی پانے پر 35 دُکانوں سیل کر دی گئی ۔اسی طرح این او سی حاصل کئے بغیر منی پٹرول پمپ قائم کرکے پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اس سلسلہ میں انتظامی افسران اور سول ڈیفنس کی جانب سے 1 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں