October 28, 2026

الحمداللہ حکومت پنجاب کی ملازمین کو ورک مین کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ۔ عدالت نے میرے دلائل سننے کے بعد محکمہ کے طرف سے جاری تمام آرڈر معطل کردیے ۔

20241018_191017

الحمداللہ حکومت پنجاب کی ملازمین کو ورک مین کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ۔
عدالت نے میرے دلائل سننے کے بعد محکمہ کے طرف سے جاری تمام آرڈر معطل کردیے ۔

یاد رہے کہہ حکومت پنجاب نے ورک مین پالیسی جاری کرکے تمام ملازمین جو ورک چارج ، ڈیلی ویجز سے مستقل ہوئے تھے ان تمام کو دوبارہ ورک مین کردیا تھا۔
حکومت کی اس ظالمانہ پالیسی کو میری طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے پالیسی معطل کردی تھی ۔

تاہم پہلی رٹ Dispose of ہونے کے بعد محکمہ نے دوبارہ ملازمین کو ورک مین کردیا تھا جس سے 30 ہزار ملازمین متاثر ہوئے تھے ۔

محکمہ کے حالیہ عمل کو فوری طور پر دوبارہ میری طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا اور لاہور ہائیکورٹ نے میری طرف سے پیش کیے گئے قانونی نکات اور دلائل سننے کے بعد ملازمین کو بطور گورنمنٹ سرونٹ بحال کردیا ۔
دعاگو: اللہ نواز خان کھوسہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و سروس ٹربیونلز
Address: 33/A Queens Road Behind Queens Centre Mozang, Lahore.