*سونا مزید مہنگا؛ عالمی و مقامی مارکیٹ میں قیمت بلند ترین سطح پر*
*سونا مزید مہنگا؛ عالمی و مقامی مارکیٹ میں قیمت بلند ترین سطح پر*
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2721 ڈالر کی بلند سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 281800 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے بڑھ کر 241598 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3150 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2700.62 روپے ہوگئی۔