October 28, 2026

*بہاولنگر(بیورو رپورٹ ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کی طالبات غیر محفوظ لیکچرار کی جانب سے طلبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش متاثرہ طلبہ نے سیٹی زن پورٹل پر درخواست گزاردی ملزم کے خلاف مقدمہ کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق بہاولنگر

IMG-20241019-WA0083

*بہاولنگر(بیورو رپورٹ ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کی طالبات غیر محفوظ لیکچرار کی جانب سے طلبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش متاثرہ طلبہ نے سیٹی زن پورٹل پر درخواست گزاردی ملزم کے خلاف مقدمہ کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں اسلامیہ یونیورستی کا کمیپس کے طالبات غیر محفوظ متاثرہ طلبہ نے کہاکہ بی ایس فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹ میں 6سمسٹرکی طلبہ ہوں ملزم ندیم احمد کیمپس میں لیکچر آرھے مختلف طریقوں سے مجھے اور دیگر طالبات کو ہراساں کرتا تھا ملزم ندیم لیکچر آر نے متعدد بار واٹس ایپ پر نازیبا ویڈیو سینڈ کی، گڈمار ننگ سمیت دیگر میسج بھی کرتا تھا پیپر چیکنگ کے وقت نگران تھا پیپر چیکنگ کے بہانے نازیبا حرکات کرتا پیپر چیکنگ کے دوران لیکچر آر دوستی نا کرنے پر مجھے فیل کرنے اور یونیورسٹی سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا لیکچر ار بلا وجہ مجھے اپنے دفتر بلاکر ہراساں کرتا اور باہر ملنے کا کہتا تھا یونیورسٹی ہراسمنٹ سیل میں درخواست دی اور ڈرائیکٹر کو بھی بتایا مگر کسی نے ایکشن نہیں لیا طلبہ نے تنگ آکر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی سیٹی زن پورٹل پر درخواست گزرادی پولیس نے متاثرہ طلبہ سے رابطہ کرکے طلبہ کی درخواست پر لیکچر آر محمد ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا*