October 28, 2026

*زمین سے باہر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ*

IMG-20241015-WA0174

*زمین سے باہر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ*

امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقےکے اندر تحقیق کرےگا۔

خلائی جہاز مشتری چاند کی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لے گا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسے حالات ہیں جو زندگی کے لیے موافق ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں زندگی کا پتا لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔