میلسی بیو رو چیف ڈکیت گروہوں نے میلسی کو نشانے پر رکھ لیا ایک ہفتے میں ڈکیتی کی مسلسل چوتھی واردات اعلی الصبح 6 ڈاکوؤں نے فیصل آباد جانے والے تاجر سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے پولیس تاحال کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی شہریوں کا شدید احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بتایا جاتا ہے کہ
میلسی بیو رو چیف ڈکیت گروہوں نے میلسی کو نشانے پر رکھ لیا ایک ہفتے میں ڈکیتی کی مسلسل چوتھی واردات اعلی الصبح 6 ڈاکوؤں نے فیصل آباد جانے والے تاجر سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے پولیس تاحال کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی شہریوں کا شدید احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بتایا جاتا ہے کہ اعلی الصبح کرم پور کارہائشی کپڑے کا تاجر غلام حسین بس کے انتظار میں اڈے پر موجود تھا کہ اس دوران 6 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو آ? اور گن پوائنٹ پر تاجر سے 10 لاکھ روپئے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے یاد رہے کہ رواں ہفتہ میں ملتان روڈ، متروروڈ اور سرگانہ روڈ کے بعد یہ ڈکیتی کی چوتھی واردات ہے ڈاکوؤں کے حوصلے اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ لوٹ مار کے ساتھ مزاحمت پر ایک شہری شیخ عمیر کوقتل سے بھی دریغ نہ کیا آ? ہونے والی وارداتوں کے خوف سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے جبکہ پولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکی میلسی کے شہریوں نے وزیراعلی و اعلی پولیس حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے