October 28, 2026

ٹھٹھہ رپورٹ عبد العزیز شیخ عوامی پریس کلب مکلی سول اسپتال ٹھٹھہ سے چوریوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے۔ فقیر کے گوٹھ سے تعلق رکھنے والے وسیم بروہی ولد محمود بروہی اپنے بیمار شخص کے علاج کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ آیا، جہاں اُس نے اپنی موٹر سائیکل پارک کی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ دن دہاڑے چور اُس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔

20241011_150602

ٹھٹھہ رپورٹ عبد العزیز شیخ عوامی پریس کلب مکلی

سول اسپتال ٹھٹھہ سے چوریوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے۔ فقیر کے گوٹھ سے تعلق رکھنے والے وسیم بروہی ولد محمود بروہی اپنے بیمار شخص کے علاج کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ آیا، جہاں اُس نے اپنی موٹر سائیکل پارک کی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ دن دہاڑے چور اُس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔

وسیم بروہی نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال کا عملہ بھی چوری میں ملوث ہے اور اسپتال میں آنے والے پریشان حال مریضوں اور ان کے لواحقین کی گاڑیاں جان بوجھ کر چوری کی جاتی ہیں۔ اُس نے کہا کہ موٹر سائیکل چور پہچانے جاتے ہیں، مگر وہ اتنے بااثر ہیں کہ پولیس بھی اُن کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

اُس نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے فوری ایکشن لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سول اسپتال میں چوری کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔