ہارون اباد میرا مشن اپنے ساتھ چلنےوالے معزز کسٹمرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا اور انکی بھرپور معاونت کرناہے کیوں کہ میں انکو کسٹمر نہیں بلکہ اپنے بھائی سمجھتےہوئے ان سے بے پناہ محبت کرتاہوں
ہارون اباد
میرا مشن اپنے ساتھ چلنےوالے معزز کسٹمرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا اور انکی بھرپور معاونت کرناہے کیوں کہ میں انکو کسٹمر نہیں بلکہ اپنے بھائی سمجھتےہوئے ان سے بے پناہ محبت کرتاہوں
ان خیالات کا اظہار احمد پینٹ ہاوس ہارون اباد کے پروپرائٹر چوھدری عبدالوحید نے این پی پینٹ انڈسٹری فیروز پور روڈ لاہور کے تیار کردہ پینٹ
،،ون نمبر نیشنل ،، پینٹ کی تعارفی تقریب میں شرکت کرنے والے پینٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تعارفی پروگرام کے ارگنائزر راشد علی اور مبشر علی بھی موجود تھے جبکہ ماسٹر شوروم والے چوھدری محمد جمیل خصوصی طور پر شریک ہوئے
واضع رہے کہ تقریب کا اغاز تلاوت قران مجید سے کیا گیا اور معروف سنگر، کامیڈین اینڈ اینکر پرسن عبدالرشید یوسفی نے ون نمبر نیشنل پینٹ کا خوبصورت گیت پیش کیا مزاحیہ خاکے اور عمدہ کمپئرنگ کے ساتھ ساتھ ون نمبر نیشنل پینٹ کے اعلی معیار ،کلرز ،پیکنگ ،کوالٹی اور ون نمبر نیشنل پینٹ بنانے والی این پی پینٹ انڈسٹری کا انتہائی شاندار تعارف کرواتے ہوئے
پینٹرز سے کہاکہ چوھدری وحید کی جانب سے تمام پینٹرز کیلئے( ٹوکن کے بغیر )ون نمبر نیشنل پینٹ کی خریداری پر خصوصی افرز دی جارہی ہیں جن میں 100،000کی خریداری پر خصوصی تعاون 7000روپے،
150,000کی خریداری پر خصوصی تعاون 10,000روپے اور 250,000کی خریداری پر خصوصی تعاون 20,000 کی مالیت کا ٹچ موبائل فون دیاجائے گا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا پینٹرز نے چوھدری وحید کی جانب سے دی جانے افرز کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے ون نمبر نیشنل پینٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور خریداری میں بھرپور معاونت کی یقین دیہانی کروائی
اخر میں چوھدری وحید نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا ملک وقوم کی سلامتی اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا