October 28, 2026

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔

20241011_150602

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کروائی اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک-سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کیلئے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں