October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اہتمام ڈپریشن، مایوسی، خود کشی اور خوف کے خیالات سے نمٹنے کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد نعیم،

IMG-20241011-WA0282

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اہتمام ڈپریشن، مایوسی، خود کشی اور خوف کے خیالات سے نمٹنے کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد نعیم، ڈپٹی ٹیکنیکل آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میڈم صباءقادر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں ماہر نفسیات اڈولیسنٹ سنٹر، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عائشہ نازش نے ڈپریشن، مایوسی، خود کشی اور خوف کے خیالات سے بچاﺅ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہر وقت منفی باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔انہوں نے ان خیالات کی وجوہات اور ان سے تدارک کے حوالے سے گفتگو کی۔لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ ہوا اور شرکاءنے بہت سے سوالات کیے جس پر عائشہ نازش نے جوابات دیئے۔شرکاءنے اس طرح کے لیکچر اور سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اب امید کی کہ آئندہ بھی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کے آگاہی پروگرام کا انعقاد جاری رکھے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔