October 28, 2026

ہارون آباد (۔ ) سپیشل ایجوکیشن سنٹرٹبہ غلیانوالہ چک نمبر 71فور آر ہارون آباد میں امتحانات 2024 متاثرہ سماعت نہم ،دھم کلاس میں نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر میاں ظہور

IMG-20241011-WA0216

ہارون آباد (۔ ) سپیشل ایجوکیشن سنٹرٹبہ غلیانوالہ چک نمبر 71فور آر ہارون آباد میں امتحانات 2024 متاثرہ سماعت نہم ،دھم کلاس میں نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر میاں ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبد الحفیظ باجوہ ،ڈائریکیٹر بہاولنگر عمر شریف ،فوکل پرسن صباء ریاض،
پرنسپل و سٹاف میڈیا سے، رانا فیاض ،بابر حسین،ڈاکٹر راشد سعدی۔زاہد حسین انجم سماجی شخصیت میاں عبد الواحد بچوں کے والدین نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا بچوں نے نعت ملی نغمے اور ٹیبلو شو سے حاضرین کو سپیشل بچوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے اسسٹنٹ کمشنر عبد الحفیظ باجوہ نے سٹیج پر پرفارم کرنے والے ڈس ایبل بچے کو اپنی جیب سے نقد انعام سے نوازا یہ ان کی انسان دوستی کی اعلی مثال ھے اور امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے پرنسپل نے سنٹر پر دیرینہ مسئلہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حکام بالا سے درخواست کی سکول ھذا میں پانی کی دستیابی کے لیے واٹر سپلائی کو مستقل بحال کیا جائے پانی سکول کے طالب علم ذہنی معذور بچوں کی بنیادی ضرورت ھے