October 28, 2026

اوکاڑہ۔۔ بیورو چیف ۔۔۔جاوید راہی ۔۔۔ہر طبقے کے لوگوں میں آقائے دو جہاں ، سرور کونین ، احمد مجتبیٰ ، محمد مصطفیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ممبر پر بیٹھ کر اپنے بہترین کردار سے لوگوں کے دلوں میں گھر

IMG-20241010-WA0263

اوکاڑہ۔۔ بیورو چیف ۔۔۔جاوید راہی
۔۔۔ہر طبقے کے لوگوں میں آقائے دو جہاں ، سرور کونین ، احمد مجتبیٰ ، محمد مصطفیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ممبر پر بیٹھ کر اپنے بہترین کردار سے لوگوں کے دلوں میں گھر کریں ۔ آپ کا کردار معاشرے کا بہترین عکاس ہو ۔ آپ عالم دین ، رہبر ، خطیب ، معلم ، قاری ہیں ۔ آپکے بہترین کردار سے خوشبو آئے اور یوں لوگ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے گفتگو کرنے والے پر رشک کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا ناظم آسی چوراہی سجادہ نشین دربار عالیہ اوکاڑہ نے ابادی سنگوکی نزد بستی سیدن ساہیں میں آٹھویں سالانہ محفل میلاد پاک میں ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیر ساہیں محمد اویس قادری سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑاپڑ شریف ، ضلع اوکاڑہ کی نامور شخصیات سردار شہریار موکل ، سید علی عباس گیلانی ، کنول الرحمن بخآری ایڈووکیٹ موجود تھے ۔ سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری رشید احمد سنگوکا ، منشی محمد علی جتالہ کی زیر نگرانی منعقدہ محفل میلاد میں تلاوت کی سعادت قاری عبد الروف عبداللہ جبکہ نقابت کے محمد عابد قادری آف پاکپتن نے حاصل کی ۔ اس موقع پر نعت خوان حضرات جن میں ناصر عباس چشتی جھنگ ، راجہ محمد شفیق فریدی اوکاڑہ ، ہاشم علی ضیائی دیپالپور ، شفقت رسول قصور ، محمد صہیب سرور قادری پاکپتن شامل تھے جنہوں نے ہزاروں حاضرین کے دلوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے مزین کیا ۔ محفل میں حاجی محمد اسماعیل سنگوکا ، نیاز احمد ، محمد اعظم ، خضر حیات ، فخر سنگوکا ، محمد حبیب ، چوہدری مشتاق احمد ، محمد اسلم ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد حسن مغل ، میان اشرف موہل ، حاجی حسن علی ، شاہ محمد نون ، پیر طارق شاہ ، صدی احمد ، شبیر نون ، شکیل چنڈور نے ہزاروں حاضرین کے لئے بہترین انتظامات کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر لنگر ، عمرے کے ٹکٹ ، سمیت متعدد انعامات بھی دئیے گئے ۔