October 28, 2026

گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کے خلاف مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی ہارون اباد نے کل جماعتی کانفرنس انعقاد کیا

IMG-20241009-WA0310

گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کے خلاف مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی ہارون اباد نے کل جماعتی کانفرنس انعقاد کیا
جس کی صدارت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں ولید ناصر نے کی ۔
پاکستان مسلم لیگ ضیا اور مرکزی انجمن تاجران کی نمائندگی ملک محمد ریاض خلجی نے کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہاب الدین غوری ،شیخ گلزار، پاکستان تحریک انصاف کاشف علی شاہ ،میاں وحید ناصر ارائیں سوشل ورکر، مدثر عباس نقوی فقہ جعفریہ،سرور کاکا
اور مفتی عابد الرحمن کے علاوہ سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کو خطے میں امن و امان تباہ کرنے ،
اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں اڑانے ،لبنان میں جاریت کے ارتکاب،
تہران اور بیروت میں حماس اور حزب اللہ کے سربراہوں کو شہید کرنے ،

50 ہزار سے زائد شہریوں کی جانیں لینے اور ہنستے بستے شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صہونی ریاست کو جو فلسطینیوں کے وطن پر غیر قانونی طور پر مسلط کی گئی ہے بہیمانہ مظالم سے روکے
کانفرنس کہ شرکاء نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے اسلامی تنظیم او ائی سی کی ہنگامی سربراہ کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا جو اسرائیلی جاریت روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔
استماری طاقتوں سے کہا گیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کو اسلحہ، ایمونیشن اور مالی امداد کی فراہمی بند کریں ۔