میلسی . بیو رو چیف )تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میلسی کے ایم ایس اور ایڈ من کی نا اہلی,ہسپتال میں 8 روز سے پانی نایاب،ہسپتال میں آئے مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان،شہریوں کو ڈپٹی کمشنر کے دورے کے موقع پر کوئی بات نہ کرنے دی گئی شہریوں نے ووزیر اعلی پنجاب اور نگران ہسپتال خان نعیم بھابھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
میلسی . بیو رو چیف )تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میلسی کے ایم ایس اور ایڈ من کی نا اہلی,ہسپتال میں 8 روز سے پانی نایاب،ہسپتال میں آئے مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان،شہریوں کو ڈپٹی کمشنر کے دورے کے موقع پر کوئی بات نہ کرنے دی گئی شہریوں نے ووزیر اعلی پنجاب اور نگران ہسپتال خان نعیم بھابھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ شہریوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈپٹی کمشنر عمران توقیر کے وزٹ کے موقع پر شہریوں کو گاڈر کے ذریعے ڈرا دھمکا کر ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال نے ڈپٹی کمشنر سے شکایت نہ کرنے دی بعد ازاں شہری میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے اور میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال اور ایڈ من کی نا اہلی کی وجہ سے8روز گزر گئے ہیں ہسپتال میں پانی نہیں ہے اہڈمن اور ایم ایس کو اطلاع کرنے کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی شہریوں نے بتایا کہ ہسپتال میں آئے مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال میں پانی نہ ہونے کی وجہ شدید پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایس اور اس ٹیم نے ہسپتال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ہسپتال کے فنڈ پر اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو ادویات فراہم کی جائیں گی لیکن ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال کی پالیسی نرالی ہے کہ ہر آنے والے مریض کو پانچ گولی دو اور مریض کو جانے دو جبکہ شوگر کے مریض کے لئے انسولین ملتی ہی نہیں ہے انہوں نے نگران ہسپتال خان نعیم خان بھابھہ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ہسپتال میں کرپٹ ایم ایس اور ایڈمن کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال نے اپنے موقف میں بتایا کہ پانی کا بور ختم ہو گیا ہے نئی مشینری ا رہی ہے 16 گھنٹے میں پانی چالو ہو جائے گا