October 28, 2026

سکھر سندھ۔ بیورو چیف ۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔ دعا آن لاین نیوز سمندری طوفان ملٹن کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کے گنجان آباد علاقے ٹیمپا بے کی جانب ہے اور وہاں کے رہائشیوں کا مقابلہ وقت سے ہے۔

20241009_182324

سکھر سندھ۔
بیورو چیف ۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔
دعا آن لاین نیوز
سمندری طوفان ملٹن کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کے گنجان آباد علاقے ٹیمپا بے کی جانب ہے اور وہاں کے رہائشیوں کا مقابلہ وقت سے ہے۔

فلوریڈا کے رہائشی یا تو طوفان کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ہنگامی تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کر رہے ہیں یا پھر انھوں نے علاقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میکسیکو کے ساحل پر 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے رہائشیوں سے انخلا کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ’وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔‘

’ملٹن‘ اس وقت درجہ پانچ کا طوفان ہے جو اپنے ساتھ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں لا رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ بدھ کی شب پوری طاقت سے ریاست فلوریڈا سے ٹکرائے گا جسے تباہ کن سمندری طوفان ہیلین کی زد میں آئے ابھی دو ہفتے سے بھی کم وقت گزرا –