October 28, 2026

محکمہ جنگلات کے قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ روزانہ کی بنیاد قیمتی درختوں کا غائب ہونا معمول بن گیا۔ متعدد بار عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ افسران نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

IMG-20241009-WA0306

محکمہ جنگلات کے قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ روزانہ کی بنیاد قیمتی درختوں کا غائب ہونا معمول بن گیا۔ متعدد بار عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ افسران نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

میلسی ( محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطاب قمحکمہ جنگلات کے افسران کی غفلت سے قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔روزانہ کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کے قیمتی درخت رات کی تاریکی میں چوری
کاٹے جانے لگے۔
نہر پاکپتن کینال، راجباہ9 آر، راجباہ2آر، راجباہ 1آر سے محکمہ جنگلات کی قیمتی درخت چوری ہونا معمول بن گیا ہے۔ گزشتہ شب بھی محکمہ جنگلات کے دو عدد قیمتی درخت ٹمبر مافیا کے کارندے لے اڑے۔ محکمہ جنگلات کے قیمتی درخت نہر پاکپتن ہیڈ کھرالہ پر نہر کنارے گرے ہوئے تھے جو کہ موقع ملتے ہی ٹمبر مافیا نے کاٹ کر آرا مالکان کے حوالے کر دیئے ۔اڈا ترگڑھ، کنڈا وزیر والا ،198 ڈبلیو بی اور مترو روڈ پر قائم آروں پر محکمہ جنگلات کی قیمتی لکڑی کثیر تعداد میں چیر پھاڑ ہونے لگی ہے۔ محکمہ چنگلات کے نقصان پر اہل علاقہ نے متعدد بار ایس ڈی او جنگلات وہاڑی ڈی ایف او ساہیوال کو درخواستیں گزاری جس کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسے ہی درخت کرتے رہے تو عنقریب نہروں راجباہوں اور مین روڈ پر لگے محکمہ جنگلات کے قیمتی درخت نہ ہونے سے نہریں اور روڈز خوبصورتی سے محروم ہو جائیں گے ۔اہل علاقہنے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔