October 28, 2026

پپلاں(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گوراٸیہ کی ہدایات پرصحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی میانوالی کی بھر پورکاروایاں جاری۔ڈپٹی ڈاٸریکٹرآپریشن پنجاب فوڈاتھارٹی میانوالی رضاالرحمن کی نگرانی میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم کاداود خیل میں بچوں کے کھانے کے لیئے

20241009_152111

پپلاں(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گوراٸیہ کی ہدایات پرصحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی میانوالی کی بھر پورکاروایاں جاری۔ڈپٹی ڈاٸریکٹرآپریشن پنجاب فوڈاتھارٹی میانوالی رضاالرحمن کی نگرانی میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم کاداود خیل میں بچوں کے کھانے کے لیئے لیزپاپڑاوردیگرآیٹمزتیار کرنے والے کارخانے پرپولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ۔اس موقع پرپنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ٹیم نے جعلی ناقص غیرمیعاری مضر صحت آئل سے پاپڑاورلیزتیار کرکے دوسری رجسٹرڈ کمپنیوں کے ریپر میں پیک کرکے بچوں کے کھانے والے آئیٹمز فروخت کرنے والے سامان کو قبضہ میں لیکرتلف کر دیا۔کارخانے سے قبضہ میں لیئے گئے سامان میں 120 لیٹرغیر میعاری اورمضرصحت آئل 300 کلو پیکنگ کاسامان اور100 کلو تیارجعلی پراڈکٹ شامل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ بہرام خیل نزد انور علی سکول گلی داود خیل میں واقع اس جعلی کارخانے کاتمام ریکارڈچیک کیا جسکا کوئی ثبوت پیش نہ ہونے پرمالک کی موجودگی میں نمونے لیکرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب کو بھجوا دیا جبکہ قبضہ میں لیاگیاغیرمیعاری اورمضرصحت فوڈ آئیٹمزکو موقع پرتلف کروادیا اورکارخانے کے مالک محمد طارق ولد عبدالمالک کو پولیس نے حراست میں لیکرپنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ داود خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مضرصحت ناقص اورغیر میعاری فوڈ آیٹم فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والے معاشرہ کے ناسوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کہیں بھی اگرچوری چھپے اس طرح کے جعلی فوڈ آیٹم تیار کرنے والے لوگ یہ مکروح دھندہ کر رہے ہوں توشہریوں کافرض بنتا ہے کہ وہ انکی ہمیں اطلاع کریں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایسے لوگوں کے خلاف فوری اورسخت ایکشن لے گی۔ڈپٹی ڈاٸریکٹرآپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن نے روزہ مرہ استعمال کی اشیاء خوردو نوش اورفوڈآٸیٹم بیچنے والے دکانداروں ہوٹل مالکان دودھ دہی کی دکانوں فاسٹ فوڈ پواٸینٹس کے مالکان کوسختی سے ہدایت جاری کیں کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضح کردہ قوانین پرمکمل عمل درآمد کیاجاۓ بصورت دیگرسخت کارواٸی کے نتیچے میں مقدمات کااندراج کرانے سمیت دکانوں کو سیل کرنے سمیت بھاری جرمانے بھی کیٸے جایں گے#