November 22, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آپ ڈیٹ کر رھے ھیں) روہڑی میں

Screenshot_2026-11-22_170457.985

سکھر (بیورو رپورٹ سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آپ ڈیٹ کر رھے ھیں) روہڑی میں فرسٹ شہید شاہ زیب میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں الحق فاؤنڈیشن کے بانی و سابقہ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد رضوان الحق ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر منتظمین کی جانب سے محمد رضوان الحق ملک کو سندھی ٹوپی، اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی،

اس موقع پر مہمان خصوصی محمد رضوان الحق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل بہتر اور روشن بنانا ہے تو انہیں منفی سرگرمیوں سے دور کرکے کھیلوں کے میدانوں کی جانب راغب کرنا ہوگا، کیونکہ یہی بچے ہمارا آنے والا مستقبل ہیں، بچوں کو صحت مند، تعلیم یافتہ اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے کھیلوں اور تعلیمی میدانوں میں میری کوششیں ہمیشہ جاری رہتی ہیں،
ماضی میں سکھر میں گورنر گولڈ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوا کرتا تھا، تاہم اسے بند ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے، حکومت سندھ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ فٹبال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دوبارہ کسی بھی نام سے گولڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائے، تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔