ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) امیدوار صوبائی اسمبلی چوھدری کاشف ثناء کی بطور مہمان
ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) امیدوار صوبائی اسمبلی چوھدری کاشف ثناء کی بطور مہمان خصوصی پنجاب انسٹیٹیوٹ اف لینگویج ارٹس اینڈ کلچر لاہور کی جانب سے پنجابی زبان ،پنجابی ورثے اور پنجابی ثقافت کے فروغ کے لئے منعقدہ پنجابی کانفرنس میں شرکت پر PILAcکے عہدیدارن ممبران نے چوھدری کاشف ثناء کا شکریہ ادا کیاہے
انہوں نے کہا کہ چوھدری کاشف ثناء نے پنجابی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے ہمارا مان رکھ لیاہے ہم انکا بیحد شکریہ اداکرتےہیں اور پنجابی ہماری ماں بولی ہے دنیا بھر میں اس کے فروغ کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہونے پر انکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش امدیدکہتےہیں اور امیدکرتے ہیں کہ چوھدری کاشف ثناء کے ہمارے ساتھی بننے سے پنجابی زبان وثقافت کے فروغ کی کوششوں میں مزید بہتری ائیگی
انکامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں بسنے والے ہرپنجابی کو PILAC میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں کہ
او پنجاب تے پنجابی دی گل کرئیے