November 22, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی تھرپارکر کے علاقے چیلھار میں قتل ہونے والے نوجوانوں

IMG-20261122-WA1402

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی

تھرپارکر کے علاقے چیلھار میں قتل ہونے والے نوجوانوں سریش کمار اور لو کمار کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سامارو میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
میگھواڑ پنچایت سامارو، عوامی آواز میڈیا سینٹر کے ممبران، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے سامارو پریس کلب اور نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انصاف کی فراہمی کے حق میں نعرے بازی کی۔

وی او
چیلھار میں زمین کے تنازعے پر مبینہ طور پر قتل کیے گئے نوجوانوں سریش کمار اور لو کمار کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سامارو میں میگھواڑ برادری سمیت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا۔
سامارو پریس کلب اور نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میگھواڑ پنچایت سامارو، عوامی آواز میڈیا سینٹر کے ممبران، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مقتول نوجوانوں کے لیے انصاف اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ملزمان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سریش کمار اور لو کمار کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔