November 21, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) عباسی فلاحی جماعت علیواہن روہڑی یونٹ کے عہدیداران

Screenshot_2026-11-21_151416.875

سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) عباسی فلاحی جماعت علیواہن روہڑی یونٹ کے عہدیداران اور ممبران نے جماعت کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے ملاقات کی، جس کے دوران فلاحی سرگرمیوں اور یونٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت جماعت کے بانی محمد رضوان الحق ملک نے کی،اجلاس میں عباسی فلاحی جماعت علیواہن روہڑی یونٹ کے صدر کامران محمود عباسی، جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ عباسی سمیت سہیل عباسی، محمد سلمان، محمد اشرف عباسی، محمد یاسین عباسی، محمد نعمان عباسی، محمد عارف عباسی، رئیس عباسی، محمد عباس عباسی اور جاوید رضا عباسی سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران یونٹ کے عہدیداران نے اپنی کارکردگی پیش کی، جس پر بانی محمد رضوان الحق ملک نے ان کی فلاحی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ خدمت خلق کے اس مشن کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے، تاکہ مستحق، بے روزگار اور ضرورت مند افراد کو بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی سمیت دیگر فلاحی اقدامات کو مزید تیز کیا جا سکے،اس موقع پر یونٹ کے صدر کامران محمود عباسی نے کہا کہ جماعت کے عہدیداران اور ممبران اپنی بھرپور کوششوں کے ذریعے فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بانی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فلاحی کاموں کو مزید بہتر بنایا جائے گا،جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ عباسی نے بتایا کہ یونٹ کے پاس بعض ضرورت مند اور بے روزگار افراد کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن پر کارروائی جاری ہے اور مستحق افراد کی مدد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اجلاس کے اختتام پر بانی محمد رضوان الحق ملک کی جانب سے ضرورت مند افراد کی درخواستیں منظور کیے جانے پر تمام عہدیداران اور ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا اور جماعت کی مزید کامیابیوں، ترقی اور فلاحی مشن کی تکمیل کے لیے دعائیں کیں۔