گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر، کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع صوابی کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات میں اضافے کے سلسلے میں تقریباً 130 بستروں پر مشتمل نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) صوابی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ، کمشنر صوابی نصراللہ خان، ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران گورنر خیبر پختونخوا اور دیگر معزز مہمانوں نے اپنے خطابات میں نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اہمیت، ضلع صوابی میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی فعالیت سے ضلع صوابی کے عوام کو جدید طبی سہولیات اپنے علاقے میں میسر آئیں گی اور علاج معالجے کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی مشکلات میں کمی آئے گی۔