November 21, 2026

سکھر( بیورو سید نصیر حسین زیدی )سکھر شہر میں تجارتی مراکز و اہم شاہراہوں پرٹریفک جام معمول بن گیا، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا

IMG-20261121-WA2996

سکھر( بیورو سید نصیر حسین زیدی )سکھر شہر میں تجارتی مراکز و اہم شاہراہوں پرٹریفک جام معمول بن گیا، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن ، ٹریفک پولیس کے بلند و بانگ دعوﺅں اینٹی انکروچمنٹ فورس کی عدم توجہی کے باعث شہریوں کوٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل پایا ہے، تجارتی و کاروباری مراکز سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ، تجاوزات قائم کے باعث شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز شکارپور روڈ ، گھنٹہ گھر، اسٹیشن روڈ،عیدگاہ روڈ،رشناموبائل مارکیٹ، گھنٹہ گھر چاڑی، پوسٹ آفس نیم کی چاڑی، شالیمار روڈ، شہہد گنج، بیراج روڈ، شکارپور روڈ، ریس کورس روڈ، سول اسپتال روڈ، نیو گوٹھ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میںٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور تجارتی مراکز میں خریداری کے لئے آنے والوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کی سڑکوں کو پارکنگ ایریا میں تعینات ٹریفک پولیس، بلدیاتی ملازمین اور ٹھیکدار کی وجہ سے اکثرٹریفک جام رہتا ہے ٹریفک اہلکار اور بلدیاتی ملازمین گاڑیوں کی ترتیب سے پارکنگ کے بجائے سڑک کے وسط میں بھی گاڑیوں کی پارکنگ میں مالکان کی معاونت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، شہر میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوںنے کمشنر سکھر ڈپٹی کمشنر سکھر،مئیرسکھر، ایس ایس پی سکھر اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا کے شہر میںٹریفک نظام کی بہتری کیلئے موئثر حکمت عملی اختیار کرکے شہریوں کو دوہرے عزاب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔