November 21, 2026

ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوارالحق کی زیرِ صدارت ماہانہ صحت عامہ کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔

IMG-20261121-WA2623

ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوارالحق کی زیرِ صدارت ماہانہ صحت عامہ کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔

صحت عامہ کے معاملات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انور الحق

بونیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوارالحق کی زیرِ صدارت ضلع بونیر میں صحت عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز کی کارکردگی، طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، طبی عملے کی حاضری اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی کی جائے اور صحت کے شعبے میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ صحت عامہ کے معاملات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے