November 21, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )اروڑ یونیورسٹی سکھر میں یومِ اقبال کے سلسلے میں کلامِ اقبال، تقریری و خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد،

IMG-20261121-WA2081

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )اروڑ یونیورسٹی سکھر میں یومِ اقبال کے سلسلے میں کلامِ اقبال، تقریری و خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد، ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب احمد علی قریشی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، خبر کے مطابق اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج سکھر میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار، فلسفے اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے یومِ اقبال کے سلسلے میں تقریری، کلامِ اقبال اور خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ سکھر احمد علی قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ کے علاوہ افسران، فیکلٹی ممبران اور اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی احمد علی قریشی نے علامہ اقبال کی شاعری، فکر اور پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال کا کلام نوجوان نسل کے لیے خودی، خود اعتمادی، محنت اور بلند حوصلے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبالکے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاءکو صوبائی محتسب سندھ کے ادارے کی کارکردگی، عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہری صوبائی محتسب سندھ کے آن لائن نظام کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جس کا مقصد عوام کو آسان اور مو¿ثر انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ تقریب میں طلبہ نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی تخلیقی، ادبی اور فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔