*بدعنوانی میں ملوث ملزم کے خلاف جاری محکمانہ انکوائری میں سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گٸی*۔ میلسی(محمدمختارسولگی)
*بدعنوانی میں ملوث ملزم کے خلاف جاری محکمانہ انکوائری میں سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گٸی*۔
میلسی(محمدمختارسولگی)
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل محمد عثمان ولد نذر محمد، تعینات میلسی ضلع وہاڑی کے خلاف جاری محکمانہ انکوائری میں سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے
انکوائری آفیسر نعمان ظفر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر ملتان کی جانب سے جاری کردہ ہیئرنگ نوٹس کے مطابق، انکوائری نمبر 734/ESTT مورخہ 06.11.2026 کے سلسلے میں فریقین کو 23 نومبر 2026 بروز پیر صبح 11 بجے دفتر میں مکمل متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
نوٹس میں دیگر متعلقہ اہلکاروں اکرم ریاض جے سی او، محمد اسلم، مزمل حسین، محمد یاسین ٹور، محمد عمر سمیت دیگر کو بھی ریکارڈ سمیت حاضر ہونے کی درخواست کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق انکوائری میں تمام فریقین کے بیانات اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔