عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی پتھورو: پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما حاجی عبدالحق آریسر کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں ہوندو آریسر
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی
پتھورو: پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما حاجی عبدالحق آریسر کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں ہوندو آریسر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،
تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما حاجی عبدالحق آریسر کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں ہوندو آریسر، نزد پتھورو میں منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززین اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل کے وائس چیئرمین میاں پیر محمد خالد ولہاری نے کہا کہ مرحوم حاجی عبدالحق آریسر نے اپنی پوری زندگی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے گزاری اور پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی۔ پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم حاجی عبدالحق آریسر ایک سچے، کھرے اور اصول پسند انسان تھے۔ وہ برادری اور قبائلی فیصلوں میں رعایت کرنے کے بجائے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے تھے۔ اگر کوئی اپنا بھی غلط ہوتا تو اسے غلط قرار دینے سے گریز نہیں کرتے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لمس (LUMHS) کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بھیکا رام سوٹھڑ نے کہا کہ مرحوم حاجی عبدالحق آریسر کے ساتھ ان کا محبت کا رشتہ تھا۔ وفاداری ان کی فطرت میں شامل تھی، وہ دوستی نبھانے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے اور نقصان برداشت کر لیتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں ان کے صاحبزادے جہانگیر عبدالحق آریسر سے امید ہے کہ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان لوگوں کی خدمت کو ترجیح دیں گے جو حاجی صاحب کو اپنا سہارا اور بھروسہ سمجھتے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسین آریسر، حاجی احمد علی آریسر، سائیں ممتاز آریسر، عبدالواحد آریسر، محمد عمر آریسر اور دیگر مقررین نے کہا کہ مرحوم حاجی عبدالحق آریسر اپنی برادری سمیت مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہتے تھے، چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں۔
تقریب میں ضلع کونسل چیئرمین حاجی بقا پلی، محمد جروار، فیصل خضر حیات منگریو، فقیر محمد عثمان منگریو، شیراز حمزہ مری، عبداللہ کھوسو، سید ذوالفقار علی شاہ لکھیاری، صوفی عقیل احمد، حاجی رضا محمد آریسر، حیات لاشاری، جلال الدین منگریو، شوکت نہڑی، بلاول سہتو، زبیر احمد سہتو، نظر محمد آریسر، محمد اکرم آریسر، غلام مصطفیٰ، جی ایم آریسر، خالد مولادنو آریسر، منٹھار آریسر، استاد محمد علی آریسر، وفا ماجد آریسر، محمد بچل آریسر، کامریڈ کرم اللہ آریسر، نیاز محمد آریسر، جاوید آریسر اور دادا آدم آریسر سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں غلام قادر آریسر، اسد سومرو، محمد اقبال نہڑی، علی اصغر آریسر، امیر حسن آریسر، اسد اللہ منگریو اور مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم حاجی عبدالحق آریسر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر مرحوم حاجی عبدالحق آریسر کے صاحبزادے اور آریسر اتحاد کے سرپرستِ اعلیٰ جہانگیر عبدالحق آریسر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔