November 21, 2026

*بوسیدہ سیوریج کے نظام کی وجہ سے شدید مشکلات*

Screenshot_2026-11-21_151635.077

*بوسیدہ سیوریج کے نظام کی وجہ سے شدید مشکلات*
*متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا سیوریج لائن کو فوری طور پر از سر نو تعمیر کرنیکا مطالبہ*.
میلسی (محمدمختارسولگی)
اللہ رکھا کالونی میلسی کے رہائشیوں اور مکینوں نے علاقے میں عرصہ دراز سے بند اور بوسیدہ سیوریج کے نظام کی وجہ سے پیدا ہونے والی شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق، یہ مقام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں اسکولوں میں جانے والے معصوم بچوں کی کثیر تعداد اور ایک مرکزی مسجد بھی موجود ہے۔ اس راستہ سے روزانہ کی بنیاد پر محلہ کچا کوٹ، محلہ افغانان، کچی آبادی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے بزرگوں، بچوں اور خواتین کا گزر ہوتا ہے۔ سیوریج کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے کی وجہ سے نمازیوں، طلباء اور راہگیروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تعفن اور گندے پانی کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور معززین علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، آر پی او ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس پرانی، بوسیدہ اور عرصہ دراز سے بند سیوریج لائن کو فوری طور پر از سر نو تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو اس گھمبیر مسئلے سے نجات مل سکے اور روزمرہ کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو