November 21, 2026

قصور شہر میں مبینہ جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے پاکستانی شہری بن کر مختلف کاروباروں پر قبضوں کا انکشاف، تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ

Screenshot_2026-11-21_151416.875

قصور
شہر میں مبینہ جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے پاکستانی شہری بن کر مختلف کاروباروں پر قبضوں کا انکشاف، تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں مبینہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈز کے ذریعے افغان باشندوں کی شہریت چھپانے اور مختلف کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے
بعض شہریوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں ایسے افراد موجود ہیں جن کی اصل شہریت اور شناخت مشکوک ہے اور وہ مختلف کاروباروں پر قابض ہیں جس سے پاکستانی شہریوں کے حقوق مجروع ہو رہے ہیں

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانب دارانہ، شفاف اور جامع تحقیقات کروائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں کہ پاکستانی پشتون شناخت رکھنے والے افراد واقعی پاکستانی شہری ہیں یا ان میں کوئی ایسے افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناخت حاصل کر رکھی ہے

شہری حلقوں نے قصور پولیس، نادرا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ انٹیلیجنس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکوک شناختی دستاویزات، شہریت، کاروباری ملکیت اور کاروباری قبضوں سے متعلق شکایات کی قانونی طریقہ کار کے مطابق جانچ پڑتال کی جائے

مطالبے میں کہا گیا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی شخص کے جعلی شناختی کارڈ، غیر قانونی طور پر حاصل کردہ پاکستانی دستاویزات یا غیر قانونی قیام کے شواہد سامنے آئیں تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حراست میں لے کر متعلقہ حکام کے ذریعے ملک بدری کے عمل میں شامل کیا جائے

شہریوں کا مذید کہنا ہے کہ کسی بھی پاکستانی شہری، بالخصوص پاکستانی پشتون برادری کو محض زبان، لباس، علاقے یا خاندانی پس منظر کی بنیاد پر مشکوک قرار نہ دیا جائے بلکہ ہر فرد کی شہریت کا تعین صرف مستند سرکاری ریکارڈ اور قانونی تصدیق کی بنیاد پر کیا جائے کیونکہ پاکستانی پشتون پاکستان کا فخر ہیں جبکہ غیر قانونی افغان پشتون کسی صورت قابل قبول نہیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ قصور شہر میں مبینہ جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی کاروباری قبضوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے معاملے کی مکمل چھان بین کرکے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے حقوق، کاروباری تحفظ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے