November 20, 2026

شہدادپور سے ننکانہ صاحب تک عقیدت محبت کا شاندار سفر، 557ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے سپر یاترا ٹرین روانہ

IMG-20261120-WA0178

شہدادپور سے ننکانہ صاحب تک عقیدت محبت کا شاندار سفر، 557ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے سپر یاترا ٹرین روانہ

شہدادپور (خصوصی رپورٹ)
وجئے کمار واسوانی انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز

بابا گُرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے شہدادپور سے ننکانہ صاحب تک سپر یاترا ٹرین روانہ کر دی گئی۔

گرو سنگت کرپا کی جانب سے کیا جانے والا یہ خوبصورت اقدام مذہبی عقیدت، محبت، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال ہے۔

یاترا ٹرین کے ذریعے یاتری ننکانہ صاحب پہنچ کر بابا گُرو نانک دیو جی کے جنم دن کی مقدس تقریبات میں شرکت کریں گے اور اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کریں گے۔

یہ سفر صرف ایک ریلوے سفر نہیں بلکہ امن، محبت، رواداری اور انسانیت کے عظیم پیغام کو عام کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔

بابا گُرو نانک دیو جی نے ہمیشہ انسانیت، مساوات، خدمتِ خلق اور بھائی چارے کا درس دیا۔ آج بھی ان کی تعلیمات پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

گرو سنگت کرپا کے ذمہ داران اور تمام منتظمین بدھائی کے مستحق ہیں جنہوں نے یاتریوں کے لیے اس یاترا سفر کا اہتمام کیا۔

دعا ہے کہ تمام یاتریوں کا سفر سک شانتی سے مکمل ہو اور یہ محبت و بھائی چارے کا پیغام ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
گرو سنگت کرپا شہدادپور کی طرف سے یاتریون کے لئے
ٹرین مین مختلف قسم کے فری اسٹالون انتظام کیاگیا تھا
اور پوج ھندولوھانہ پئنچائت کی طرف سے پاکولا دودھ کے پاکیٹ وافر مقدارمین دئے گے اسٹیشن پر پوج ھندو لوھانہ پئنچائت کے صدر جناب محترم
🌹ونودکمار ایسرداسانی
نے اپنے پوری ٹیم وفد کے ساتھ
یاتریون کو رخصت کیا

🙏 دھن گُرو نانک دیو جی