November 20, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب)بہاولنگر پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے لیے خصوصی آگاہی سیمینارز کا انعقاد

IMG-20261120-WA0176

ہارون آباد (حافظ ثاقب)بہاولنگر پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے لیے خصوصی آگاہی سیمینارز کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت و قیادت میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ ان سیمینارز کا بنیادی مقصد نئی نسل کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا اور قانون کی بالادستی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ سیمینارز کے دوران پولیس افسران نے خصوصی لیکچرز کے ذریعے طلباء و طالبات کو سڑکوں پر محفوظ سفر، ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن فراڈ سے بچاؤ اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے طریقے، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر ہراسانی کی روک تھام، قانونی حقوق اور فوری پولیس مدد (ہیلپ لائن 15) کے حصول کا طریقہ کار سے متعلق بریف کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے طلباء و طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ قانون کا شعور، محفوظ ڈیجیٹل معاشرہ اور خود اعتمادی ہی ہمارے نوجوانوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ بہاولنگر پولیس نئی نسل کی کردار سازی اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بہاولنگر پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہا اور اسے نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔
ترجمان بہاولنگر پولیس