ایک دوسرے سے نہیں ملتے تھے تو کھچ پڑ جاتی تھی بے چینی ہوتی تھی ۔۔قصہ ایک خاتون اور اسکے آشنا کا
ایک دوسرے سے نہیں ملتے تھے تو کھچ پڑ جاتی تھی بے چینی ہوتی تھی ۔۔قصہ ایک خاتون اور اسکے آشنا کا جنہوں نے ایک معصوم 10 سالہ بچی کو ق۔ت۔ل کیا تھا ۔ساڑھے چار سال قبل قصور میں پیش آئے ایک واقعہ کی روداد۔۔۔ عابد کے 12 سال سے الفت کے ساتھ تعلقات تھے ۔ ان تعلقات کا خاتون کے شوہر کو بھی علم تھا مگر بیوی نے شوہر کو دبا کر رکھا ہوا تھا اور حسین ہونے کی وجہ سے شوہر بیوی کی ناراضگی کسی صورت مول نہیں لے سکتا تھا اس لیے اس نے سرکل چلنے دیا ۔۔۔ الفت اکثر اپنے آشنا کی مالی مدد بھی کرتی تھی ۔ ایک بار الفت نے عابدکو ملاقات کے لیے بلایا تو اس نے فرمائش کی کہ آج میرا ایک کام لازمی کرنا مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت ہے ، اور پیسے لیے بغیر میں واپس نہیں آؤنگا۔۔ ملزم عابد ملاقات کرنے گیا تو الفت نے اسکا چائے پانی کرنے کے بعد کہا کہ میرے پاس تو پیسے نہیں ، ہمسائے آڑھت کا کام کرتے ہیں میں انکے گھر چکر لگا کر آتی ہوں اگر کوئی نہ ہوا تو تم خود ادھر سے چوری کر لینا ۔۔۔ الفت ہمسائے گھر گئی اور دیکھا کہ ایک بچی کے علاوہ گھر میں کوئی نہیں اور وہ بھی گہری نیند سو رہی تھی ،،، واپس آکر الفت عابد کو ساتھ اس گھر میں لے گئی لیکن جب عابد ٹرنک سے پیسے نکالنے لگا تو شور کی وجہ سے بچی کی آنکھ کھل گئی اس نے دونوں کو پہچان لیا اور کہا میں ابو کو بتاؤنگی کہ آپ ہمارے ٹرنک سے چوری کررہے تھے ۔۔۔ اس پر ملزم عابد نے 10 سالہ معصوم بچی کو گلا دبا کر قت۔۔ل کردیا اور رقم چرا کر دونوں گھر سے باہر آگئے ۔ زیادہ رقم عابد نے رکھ لی اور تھوڑے سے پیسے الفت کو دیے اور واپس اپنے ٹھکانے پر آگیا ، گھر والوں کو جب بچی کی موت کا پتہ چلا تو انہوں نے 15 پر کال کی ، بچی کا پوسٹ۔مار۔ٹم کروایا گیا ۔ اس دوران اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ عابد اور الفت کو اس گھر سے وقوعہ کے وقت نکلتے دیکھا گیا ہے الفت کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس نے تھوڑی سے تفتیش کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور مرکزی قا۔تل عابد کے بارے میں معلومات بھی دے دیں ۔ عابد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، بعد از گرفتاری اپنے بیان میں عابد سے جب پوچھا گیا کہ 5 بچوں کی ماں سے آشنائی کی وجہ کیا تھی تو اس نے جواب دیا پتہ نہیں جد ہم ایک دوجے کو دیکھتے تو ہمیں کھچ پڑ جاتی تھی دوسری جانب ملزمہ الفت نے کہا تھا کہ عابد نے پتہ نہیں مجھے کیا گھول کر پلایا تھا کہ میری مت ہی ماری گئی جب تک اسے نہیں دیکھتی چین نہیں آتا تھا ۔۔ قصور پولیس نے دونوں کو چالان کرکے جیل بھجوا دیا تھا ۔ اگر اس وقت سی سی ڈی ہوتی تو یقینا خس کم جہاں پاک ہو چکا ہوتا ۔۔۔۔ پورے ملک سے نہ سہی قصور سے سہی ۔۔۔