November 20, 2026

یہ شخص ہیرو اور رول ماڈل بنائے جانے قابل ہے مگر آپ انکے نام سے بھی ناواقف ہونگے ، یہی ہمارا المیہ ہے

FB_IMG_1795186193255

یہ شخص ہیرو اور رول ماڈل بنائے جانے قابل ہے مگر آپ انکے نام سے بھی ناواقف ہونگے ، یہی ہمارا المیہ ہے ، کرکٹر اداکار اور ٹک ٹاکر ہمارے ہیرو ہیں جبکہ ملک اور معاشرے کی خاطر خود کو مٹادینے والوں کو ہم جانتے ہی نہیں ۔۔۔آئیے انکا آپ سے تعارف کروائیں ، یہ 40 اور 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ٹھکرا کر غریبوں کے مفت آپریشن کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر ہے ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد خان ببر نے 2015 میں گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس جوائن کیا تو لاہور سے ایک بڑے پرائیویٹ اسپتال کی جانب سے رابطہ کیا گیا کہ وہ ان کو ماہانہ چالیس لاکھ روپے دینے کو تیار ہیں، وہ لاہور آجائیں۔ ڈاکٹر محمد خان نے انکار کیا کہ انہیں یہیں کام کرنا ہے۔ پھر دوسری بار 2017 میں ڈاکٹر محمد خان سے لاہور کے اسی اسپتال منتظم نے رابطہ کیا اور ڈاکٹر سے مذاکرات کے دوران ساٹھ لاکھ روپے مہینہ دینے کی آفر کی۔ اس وقت لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے فی مریض تیس لاکھ روپے وصول کئے جاتے تھے۔ اور یہاں سندھ میں ڈاکٹر محمد خان یہ ٹرانسپلانٹ مفت کررہے تھے ۔ کسی نے ڈاکٹر صاحب سے گمبٹ انسٹیوٹ سے ملنے والی تنخواہ پوچھی تو کہنے لگے ، 4 لاکھ روپے ملتے ہیں لیکن ٹیکس وغیرہ لگ کر شکر الحمد للہ اخراجات کے لیے رقم بچی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر محمد خان سندھ کے دور دراز علاقے جوہی سے تعلق رکھتے ہیں، بچپن سے مظلوم و محکوم عوام سے محبت اور انکی خدمت کے جذبے سے بھرا دل رکھتے ہیں ، دعا ہے اللہ کریم ڈاکٹر محمد خان ببر کی جان مال میں برکت عطا فرمائے اور انہیں صحت و خوشیوں بھری لمبی زندگی دے آمین ثم آمین