ہارون آباد /(زاہد حسین انجم)کے نوجوانوں اور کھیلوں کے شائقین کے لیے شاندار تحفہ!
ہارون آباد /(زاہد حسین انجم)کے نوجوانوں اور کھیلوں کے شائقین کے لیے شاندار تحفہ!
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر محمد انور سکھیراکی کاوشوں سے بنگلہ روڈ (ملحقہ ماڈل ایونیو) پر ایک جدید اور بہترین سپورٹس ایرینا (انڈور کرکٹ کلب) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس پرمسرت تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس ایرینا کا افتتاح کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ڈاکٹر بابر سلمان ڈاکٹر فاروق احمد سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال۔جاوید سکھیرا۔نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی۔سابق ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد شاہد ڈاکٹر خالد آئی سپیشلسٹ اور شہر کے معروف ڈاکٹر صاحبان نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاح کے بعد مہمانِ خصوصی چوہدری غلام مرتضیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے پچ پر اتر کر شاندار کرکٹ بھی کھیلی اور اس بہترین تفریحی سہولت کی فراہمی پر ڈاکٹر محمد انور سکھیرہ کو مبارکباد دی۔
صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یہ ایک بہترین اضافہ ہے۔ کھیل کے میدان آباد رہیں گے تو اسپتال ویران رہیں گے