لاہور (خصوصی رپورٹ ) ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شاہنواز خان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے بچے موسمیاتی
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شاہنواز خان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے بچے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی، اسموگ، پانی کی قلت اور قدرتی آفات بچوں کی صحت، تعلیم اور نفسیاتی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتی رہی ہیں۔
تباہ کن سیلاب کے دوران لاکھوں بچے متاثر ہوئے اور بڑی تعداد میں بچوں کی تعلیم، صحت، رہائش اور غذائی ضروریات متاثر ہوئیں۔ اسی طرح پنجاب کے شہری علاقوں میں اسموگ اور فضائی آلودگی بچوں میں سانس کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔
بچوں کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی، ماحولیاتی تعلیم اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بچوں کی آواز کو موسمیاتی پالیسیوں، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور مقامی ترقیاتی منصوبہ بندی میں بھی اہمیت دی جانی چاہیے عالمی یومِ اطفال محض ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنے اجتماعی کردار اور ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے درج ذیل اقدامات ناگزیر ہیں: تعلیم اور صحت کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ہر بچے کے لیے مفت، معیاری اور مساوی تعلیم یقینی بنائی جائے۔بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی اور عمل درآمد کیا جائے۔بچوں کے خلاف تشدد، استحصال، چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صحت، غذائیت، صاف پانی اور صفائی کی سہولیات تک رسائی بہتر بنائی جائے۔والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے بچوں کے ساتھ دوستانہ اور اعتماد پر مبنی تعلق قائم کیا جائے۔انہیں ڈیجیٹل دنیا کے مثبت اور محفوظ استعمال سے آگاہ کریں