November 20, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سماجی شخصیت ملک محمد اسماعیل پہوڑ کے صاحبزادے

IMG-20261120-WA0135

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سماجی شخصیت ملک محمد اسماعیل پہوڑ کے صاحبزادے محمد نور زمان پہوڑ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس خوشی کے موقع پر منعقدہ شادی کی تقریب میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور پہوڑ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے دولہا کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک توقیر احمد قیصر بوڑانہ، چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیویٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ، سابق کونسلر ملک حکیم محمد وارث پہوڑ سمیت دیگر ممتاز سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے ملک محمد اسماعیل پہوڑ اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دولہا محمد نور زمان پہوڑ کے لیے ازدواجی زندگی میں خوشیوں، محبت، اتفاق اور کامیابی کی دعائیں کیں۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں کی آمد اور باہمی ملاقاتوں نے تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔