November 20, 2026

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخوا ہ کی ضلعی افسران کے ساتھ آن لائن اجلاس۔

IMG-20261120-WA0134

ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخوا ہ کی ضلعی افسران کے ساتھ آن لائن اجلاس۔

اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹرز آر ڈی ایس(RDs) پشاور، مردان اور ہزارہ نے بھی شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قیصر خان، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواہ نے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، چارسدہ ، نوشہرہ اورصوابی کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز (DPPs)کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ اجلا سں میں ریجنل ڈائریکٹرز (RDs),پشاور،مردان اور ہزارہ نےبھی شرکت کی-اجلاس کے دوران جناب ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ماتحت پراسیکیوٹرز اور دفتری عملے کی باقاعدہ حاضری کی بھی مؤثر نگرانی کریں۔ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن نے تمام ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری امور کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور مؤثر انتظامی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں، جبکہ پولیس اور عدلیہ کے ساتھ مضبوط ادارہ جاتی روابط، بہتر باہمی رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ نظامِ انصاف کی مؤثر فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ پراسیکیوشن اور پولیس کے درمیان مسلسل رابطہ کاری اور مؤثر کوآرڈینیشن مقدمات کی بہتر پیروی اور مؤثر عدالتی کارروائی کے لیے نہایت اہم ہے۔ مزید برآں، ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سپروائزری کردار کو مؤثر انداز میں ادا کریں، متعلقہ اضلاع کی کارکردگی، حاضری اور دفتری امور کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں فعال طور پر انجام دیں۔