October 28, 2026

ہارون آباد جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں صحت مند جسم صحت مند دماغ کی علامت سمجھا جاتا ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہارون آباد میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20241008-WA0530

ہارون آباد
جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں صحت مند جسم صحت مند دماغ کی علامت سمجھا جاتا ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہارون آباد میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
کہتے ہیں کہ صحت مند جسم صحت مند دماغ کی نشانی ہوتا ہے جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،صحت مند جسم کے لیے کھیل ایک خوبصورت ذریعہ ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں کبڈی کا میچ منعقد کروایا گیا جس میں مہمان خصوصی جمیل امانت فخری صاحب،محمد راشد گاجا ولڈ چمپئن اینڈ ہیڈ کوچ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن،عدنان لبانہ انٹرنیشنل کبڈی پلیئر،چوہدری عبدلقریر صاحب،چوہدری نصر اللہ صاحب، نادر مہر انٹرنیشنل کبڈی پلیئر، لالا عالم انٹرنیشنل ماس ریسلر میڈلسٹ عالمی چیمپین ہیرو پاکستان،اسامہ حسن نیشنل چیمپین ماس ریسلر تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے اور زور دیا کہ ایسی صحت مند کھیلوں کے میچ مزید منعقد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان فضول سرگرمیوں کی بجائے صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں،میچ کے بعد مہمانان گرامی نے ہارون آباد کے مشہور جم کارڈیو کور کا بھی وزٹ کیا سماجی شخصیت و مقامی سینئر صحافی میاں عدنان چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔