November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سب انسپکٹر سی سی ڈی خوشاب ملک عمران خالد اعوان کوبیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کی عطائیگی، عوامی ،سماجی

IMG-20261115-WA0090

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سب انسپکٹر سی سی ڈی خوشاب ملک عمران خالد اعوان کوبیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کی عطائیگی، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ احمد سجاد چیمہ انچارج سی سی ڈی ضلع خوشاب نے ضلع بھر کے انچارجز اور ملازمین کو ان کی شاندار کارکردگی اور فرض شناسی کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ہے۔
اس باوقار اعزاز کو حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر ملک عمران خالد اعوان بھی شامل ہیں، جن کی غیر معمولی خدمات قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہیں۔ نڈر اور بے باک پولیس آفیسر ملک عمران خالد اعوان کو قبل ازیں بھی محکمہ پولیس کے آفیسرز کی طرف سے انعامات و اعزازات سے سرفراز کیا جا چکا ہے ۔ وہ نامور سماجی شخصیت ملک خالد اقبال اعوان کے صاحبزادے اور سابق تحصیلدار ملک محمد اقبال اعوان کے بھتیجے ہیں ۔