میلسی(و ہا ڑ ی بیو رو چیف )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میلسی کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ حسنین رضانےکہاہےکہ بی آئی ای پی کی قسط مبلغ
میلسی(و ہا ڑ ی بیو رو چیف )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میلسی کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ حسنین رضانےکہاہےکہ بی آئی ای پی کی قسط مبلغ 14500جاری ہونے جا رہی ہے ۔ قسط کی ادائیگی جدید انٹر آپرایبلیٹی Interoperability نظام کے تحت ادا کی جائے گی ۔ اس انقلابی نظام کی بدولت تمام رجسٹرڈ خواتین کسی بھی نامزد پارٹنر بینک یا پے پوائنٹ Paypoint سے اپنی رقم با آسانی وصول کر سکیں گی ۔رقم وصولی کے مجاز پارٹنر بینک و سروسز میں بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ HBL , حبیب مائیکرو فنانس بینک ، جاز کیش ، ایزی پیسہ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں ۔بینفیشریز اپنی رقم ان 6 پارٹنر بینکوں میں سے کسی بھی ریٹیلر/ ایجنٹ سے وصول کر سکتی ہیں ۔ اب بینفیشریز کو طویل قطاروں اور ایک ہی بینک کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہی ہوگی مزید برآں خواتین اپنا بے نظیر سم نمبر کو ان رکھیں اور رقم وصولی کے میسج کو سنبھال کے رکھیں
کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام واقع اسلام پورہ رابطہ کریں۔