November 15, 2026

ہارون آباد//(سٹی رپورٹر )​پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے برقرار، مسافر

Screenshot_2026-11-12_034550.250

ہارون آباد//(سٹی رپورٹر )​پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے برقرار، مسافر پریشان طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کو اضافی کرایوں کی ادائیگی کا سامنا، جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہیں کیے جاتے۔ اس صورتحال سے بالخصوص روزانہ کی بنیاد پر ویگنوں کے ذریعے سفر کرنے والے طلبہ وطالبات اور ملازمت پیشہ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز اور ویگن اڈہ مالکان کی جانب سے کرایوں میں تاحال کمی نہیں کی گئی جس کے باعث عام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی فوری کمی کروائی جائے اور سرکاری کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف مل سکے۔