سکھر(بیورو چیف سید۔ ۔نصیر حسین زیدی )سسر کی مبہنہ زیادتیوں کے خلاف داماد سکھر پریس
سکھر(بیورو چیف سید۔ ۔نصیر حسین زیدی )سسر کی مبہنہ زیادتیوں کے خلاف داماد سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، بیوی واپس دلائی جائے ، متاثرہ شخص کی دہائی ، خبر کے مطابق روہڑی شہر کے رہائشی غلام سرور ولد غلام سرور شیخ نے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے سسر منٹھار شیخ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال قبل میری شادی مائی فضاءدختر منٹھار شیخ کیساتھ ہوئی تھی شادی کے کچھ ماہ بعد میرا سسر اور سالہ میری بیوی مائی فضاءکو اپنے گھر لیکر گئے لیکن میری بیوی ابتک واپس نہیں آئی ہے کئی بار فیصلے ہوئے لیکن میرا سسر میری بیوی کو میرے گھر بھیجنے پر رضامندی ظاہر نہیں کر رہا ہے اور مجھے اور میرے گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جو سراسر ظلم ہے متاثرہ شخص نے کہا بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ میرے سسر کی زیادتیوں کو نوٹس لیکر میری بیوی واپس کرائی جائے بصورت دیگر تنگ آکر میں دوسری شادی کرلونگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری میرے سسر منٹھار شیخ پر عائد ہوگی ۔