November 15, 2026

جھرکل (راجہ نورالہی عاطف سے) گرداور ملک شمشیر علی جاڑا کو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی

IMG-20261114-WA0092

جھرکل (راجہ نورالہی عاطف سے) گرداور ملک شمشیر علی جاڑا کو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئ۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک شمشیر علی جاڑا کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں جھرکل سے ہے۔ وہ یہاں کی معروف معزز اور زمیندار جاڑا فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ وہ ہردلعزیز ٹیچرز رہنما ملک مشتاق حسین جاڑا کے بھائی ہیں ۔ ملک شمشیر علی جاڑا پروقار، ملنسار، خوش گفتار، معاملہ فہم اور نہایت ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ وہ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں اور بہت مقبول ہیں ۔ بطور گرداور ملک شمشیر علی جاڑا کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔ یاد رہے کہ گرداور ملک شمشیر علی جاڑا کی حسن کارکردگی کی وجہ سے انہیں متعدد مرتبہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کی طرف سے تعریفی اسناد و انعامات سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔ ان کی سروس پروموشن کو عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے متعلقہ ارباب بست و کشاد کا نہایت خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ موصوف بطور نائب تحصیلدار بھی اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گے ۔ دریں اثناء نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے والے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہ ء افتخار ملک شمشیر علی جاڑا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم ،میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں انشاءاللہ اپنی نئی ذمہ داریوں سے بھی عہدہ براء ہونے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کروں گا ۔